نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار افسوس

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے،دبئی کی سلامتی و ترقی اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے لیے شیخ احمد بن راشد المکتوم کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شیخ محمد بن راشد المکتوم، المکتوم خاندان اور دبئی و متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔