نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مکالمے کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








