نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے پاور سیکٹر اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاور سیکٹر اصلاحات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے پاور سیکٹر اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں جاری نجکاری اقدامات کے تناظر میں ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور موثریت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ صارفین کے مفادات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اجلاس میں سفارشات کے ایک مجموعہ پر اتفاق کیا گیا جس کے ساتھ کمیٹی نے اسے تفویض کردہ کام مکمل کر لیا۔
چیئرمین کمیٹی نے تمام اراکین کی فعال شرکت اور قیمتی تجاویز و معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیر برائے پری ویژولائزیشن، نیشنل کوآرڈینیٹر-این سی ایم سی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹریز کابینہ، قانون اور پاور ڈویژنز سمیت متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔







