نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اور بچت کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اور بچت کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اور بچت کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کفایت شعاری اور وسائل کے تحفظ کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
منگل کو یہاں ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سرکاری وسائل کے محتاط اور دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی برائے خارجہ امور، سیکرٹری کابینہ اور وزارت داخلہ، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، وزارت قانون و انصاف اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے شرکت کی۔








