نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی صارفین اور پٹرول پمپس کی شکایات کے ازالے اور تکنیکی معاونت کیلئے چوبیس گھنٹے فعال خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے صارفین اور پٹرول پمپس کی شکایات کے ازالے اور تکنیکی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ایک خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا ہےکہ درست اور قابل قبول ٹوکن پیش کرنے والے کسی بھی شہری کو واپس نہ کیا جائے اور ریلیف بلاجواز رکاوٹوں کے بغیر مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے صارفین اور پٹرول پمپس کی شکایات کے ازالے اور تکنیکی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ایک خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا ہےکہ درست اور قابل قبول ٹوکن پیش کرنے والے کسی بھی شہری کو واپس نہ کیا جائے اور ریلیف بلاجواز رکاوٹوں کے بغیر مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔

جمعرات کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن سبسڈی سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی ریلیف سکیم کے آغاز کے بعد اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ملک بھر میں رجسٹریشن، ٹوکن کے ذریعے ریلیف حاصل کرنے اور پٹرول پمپس کو ادائیگیوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صارفین اور پٹرول پمپس کی شکایات کے ازالے اور تکنیکی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ایک خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے زور دیا کہ درست اور قابل قبول ٹوکن پیش کرنے والے کسی بھی شہری کو واپس نہ کیا جائے اور ریلیف بلاجواز رکاوٹوں کے بغیر مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔

اجلاس میں وزیر پٹرولیم، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پٹرولیم، پنجاب اور سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں