نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی منگولیا کے اول نائب وزیراعظم سے ملاقات

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی منگولیا کے اول نائب وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگولیا کے اول نائب وزیراعظم جادامبین اینخبایار سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں تاجکستان کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔