نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آٹو موبائل شعبے اور ڈیجیٹل آئی ٹی تعاون پر زور دیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آٹو موبائل شعبے اور ڈیجیٹل آئی ٹی تعاون پر زور دیا گیا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔فریقین نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق دوبارہ مذاکرات کی جانب واپس آئیں گے اور اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں گے۔ فریقین نے توانائی کی فراہمی، سپلائی چینز اور عالمی معیشت پر صورتحال کے اثرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔








