نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوریا کے وزیر برائے خارجہ امور چو ہیون سے ملاقات کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تجارت،سرمایہ کاری اور اقصادی امور سمیت دیگر شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مستحکم بنانے پر غورکیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوریا کے وزیر برائے خارجہ امور چو ہیون سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوریا کے وزیر برائے خارجہ امور چو ہیون سے ملاقات کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تجارت،سرمایہ کاری اور اقصادی امور سمیت دیگر شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مستحکم بنانے پر غورکیا۔
نائب وزیراعظم نے نئے مواقعوں کے لئے راستے کھولنے اورکاروباری رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔کوریا کے وزیر خارجہ نے علاقائی مسائل کے حل کےلئے پاکستان کی سفارت کاری اور بات چیت کے فروغ کے لئے تعمیری کردارکو سراہا۔دونوں وزراء خارجہ نے کثیرالجہتی نظام کی اہمیت کی ضرورتپر زوردیااورباہمی دلچسپی کے امورپر کثیرالجہتی فورمزپرکام کے اپنےعزم کا اعادہ کیا۔








