نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
ترجمان دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کی قریبی شراکت داری کا اعتراف کیا۔
نائب وزیرِ اعظم وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان-جی سی سی تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔








