نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلی سلاوا پیٹرووا چامووا سے ملاقات، پاکستان-بلغاریہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلی سلاوا پیٹرووا چامووا سے ملاقات کی۔

نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلی سلاوا پیٹرووا چامووا سے ملاقات کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان-بلغاریہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور سیاسی و اقتصادی سطح پر باقاعدہ اور بڑھتے ہوئے روابط کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مکالمہ اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا واحد قابل عمل ذریعہ ہیں۔ انہوں نےعلاقائی مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔