نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نےدونوں ممالک کے درمیان بالخصوص دفاع و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔محمد اسحاق ڈار نے بحیثیت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی پر لگن خدمات اور قابلِ قدر کردار کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا تجربہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آمنہ بلوچ کی نئی ذمہ داریوں کی کامیابی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔