نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری اور اضافی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور موثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اخراجات کو ضروری امور تک محدود رکھنے اور قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیاہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری اور اضافی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری اور اضافی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور موثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اخراجات کو ضروری امور تک محدود رکھنے اور قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیاہے۔
پیر کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اور اضافی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمداور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور موثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اخراجات کو ضروری امور تک محدود رکھنے اور قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری خارجہ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








