نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے حاصل ہونے والی مثبت پیشرفت کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کاوشوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔







