نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا سے ملاقات

برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا سے ملاقات کی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی ۔ دونوں …

برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا سے ملاقات کی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی ۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔

دونوں رہنمائوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، ثقافت، تعلیم، دفاع، زراعت اور افرادی قوت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں