اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیرکی سہ پہر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور وسیع تر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مکالمے، سفارت کاری اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور وسیع تر پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیرکی سہ پہر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور وسیع تر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مکالمے، سفارت کاری اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔








