نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے دفتر خارجہ کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے دفتر خارجہ کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈارنے دفتر خارجہ کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس توسیع سے مسجد کی گنجائش میں اضافہ ہوگا جبکہ بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نماز کی ادائیگی کے لیے مزید کشادہ اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔قائم مقام سیکرٹری خارجہ، وزارت خارجہ کے افسران اور اہلکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔