نائب وزیراعظم کا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس ، وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی کا قیام
نائب وزیراعظم کا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس ، وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی کا قیام

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم نے اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے کنوینر سیکرٹری پٹرولیم حامد یعقوب شیخ جبکہ سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور سپیشل سیکرٹری خزانہ قمر سرور عباسی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
نائب وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی اپوسٹیل/دستاویزات کی تصدیق کے نظام میں کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گی، کورئیر سروسز کے کردار کا جائزہ لے گی اور وزارت خارجہ کے افسران کے ممکنہ ملوث ہونے کا تعین کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نظام میں بہتری کیلئے ضروری اصلاحات بھی تجویز کرے گی۔ انکوائری کمیٹی اپنی سفارشات اور تحقیقات کے نتائج دو ہفتوں کے اندر پیش کرے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) کمیٹی کو تمام متعلقہ ریکارڈ اور مواد تک رسائی سمیت مکمل معاونت فراہم کریں گے۔







