نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، صدر مالدیپ کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ
نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، صدر مالدیپ کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر کےآئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور سول ایوی ایشن میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ یہ دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے متعلقہ تمام افراد کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ دورے کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور انتظامات میں پاکستان کی روایتی گرمجوشی اور مہمان نوازی کی عکاسی ہو۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز خارجہ امور، تجارت اور بین الصوبائی رابطہ، مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔







