نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو جمہوریہ مالدیپ کی وزیرِ خارجہ عروتھیشام آدم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزّو کے پاکستان کے آئندہ دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کی۔
نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ مالدیپ کے وزیرِ خارجہ عروتھیشام آدم سے ٹیلی فون پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو جمہوریہ مالدیپ کی وزیرِ خارجہ عروتھیشام آدم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزّو کے پاکستان کے آئندہ دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزّو کے پاکستان کے آئندہ دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان–مالدیپ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اتفاق کیا کہ ایک بامعنی اور نتیجہ خیز دورے کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہیں گے۔







