نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان میں ہونے والے ایس سی اوکے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تاجکستان کے وزیرِاعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیرِ خارجہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔
سی ایچ جی شنگھائی تعاون تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہےجو تنظیم کے اقتصادی، مالیاتی، تجارت، رابطہ کاری، کاروبار، سماجی و اقتصادی تعاون اور بجٹ سے متعلق امور میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سی ایچ جی ایک مشترکہ اعلامیہ، بیانات اور اہم فیصلوں کی بھی منظوری دے گی۔
دورے کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ تاجکستان کے صدر اور وزیرِاعظم سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ سی ایچ جی اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔







