نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے سرکاری ملازمت سے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پران سے الوداعی ملاقات کی۔جمعرات کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے لئے سفیر آمنہ بلوچ کی خدمات کو سراہا اور اہم سفارتی سرگرمیوں کے دور میں دو سال تک بطور سیکرٹری خارجہ ان …
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے سرکاری ملازمت سے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پران سے الوداعی ملاقات کی۔جمعرات کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے لئے سفیر آمنہ بلوچ کی خدمات کو سراہا اور اہم سفارتی سرگرمیوں کے دور میں دو سال تک بطور سیکرٹری خارجہ ان کی قیادت کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ان کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی جانب سے تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور وزارتِ خارجہ میں خدمت کا موقع ملنے پر اپنی قدردانی کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سفیر آمنہ بلوچ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی سفارتی ذمہ داری میں کامیابی کی دعا کی۔







