نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی اور دونوں وزراء نے مختلف کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں دونوں فریقوں کے درمیان بہترین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی اور دونوں وزراء نے مختلف کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں دونوں فریقوں کے درمیان بہترین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات پر وسیع گفتگو کی اور تجارت و سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مسلسل اعلیٰ سطحی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے عصری چیلنجوں سے نمٹنے میں مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزراء نے مختلف کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں دونوں فریقوں کے درمیان بہترین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دو طرفہ تعلقات میں رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔







