نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس، پاکستان بھر میں توانائی، سڑکوں، پانی، صحت، شہری ترقی اور فرانزک سائنس کے شعبوں میں گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے پاکستان بھر میں توانائی، سڑکوں، پانی، صحت، شہری ترقی اور فرانزک سائنس کے شعبوں میں گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں منظور شدہ ایک اہم منصوبہ لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے پاکستان بھر میں توانائی، سڑکوں، پانی، صحت، شہری ترقی اور فرانزک سائنس کے شعبوں میں گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں منظور شدہ ایک اہم منصوبہ لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر۔ بلوچستان کے منصوبوں میں لسبیلہ کینال کی بحالی اور ری ماڈلنگ، میرانی ڈیم سے گوادر کے لیے پانی کی فراہمی کی اسکیم، اور بلیدہ–پروم اور پروم–چیڈگئی سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔

کمیٹی نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے تقسیم شدہ سولر فوٹو وولٹک پلانٹس کی ترقی، این جی سی نیٹ ورک میں ری ایکٹیو پاور کمپنسیشن آلات کی تنصیب، پنجاب اربن لینڈ سسٹمز اینہانسمنٹ پروجیکٹ (پی یو ایل ایس ای)، درگئی– شاہبوزئی–تونسہ شریف روڈ کی تعمیر اور اپ گریڈیشن، اسلام آباد کے ترلائی میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہسپتال کا قیام اور قومی فرانزک ایجنسی کے لیے خصوصی طور پر تعمیر شدہ لیبارٹری کی بھی منظوری دی ۔

نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر اور لاگت میں اضافے کے بغیر مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھیں اور طریقہ کار کی رکاوٹوں کو دور کریں اور اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح و بہبود کا حامل ہونا چاہیے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پنجاب کے سینئر وزیر، بلوچستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز برائے کابینہ، منصوبہ بندی اور اقتصادی امور، چیئرمین سی ڈی اے، اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی وزارتوں و ڈویژنوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔