نائب وزیرِ اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکا طائف پر حوثی ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے طائف پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے،جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق، ایک سعودی شہری اور ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا، جس کی حالت مبینہ طور پر تشویشناک ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے طائف پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے،جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق، ایک سعودی شہری اور ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا، جس کی حالت مبینہ طور پر تشویشناک ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے بے گناہ انسانی جانیں خطرے میں پڑیں اور علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔