برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برسلز میں جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے قریبی بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیر اعظم نے 2025 اور 2026 کے لیے جرمنی کے 114 ملین یورو کے عزم کو سراہا۔ نائب وزیراعظم نے جرمن قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔








