نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایف سے ملاقات
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایف سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک ۔23ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایف سے ملاقات کی۔
بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔







