نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے تعلیم،سفارتی تربیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیر اعظم کی انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
نیویارک ۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے تعلیم،سفارتی تربیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنمائوں نے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے آئندہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔دولت مشترکہ سربراہ اجلاس نومبر 2026ء میں سینٹ جانز انٹیگوا اینڈ باربوڈا میں ہوگا۔







