نائب وزیر اعظم کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات، سفارتی،سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ پر ویزے کی چھوٹ کے معاہدے کاخیرمقدم

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سفارتی،سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ پر ویزے کی دو طرفہ چھوٹ کے معاہدے کاخیرمقدم کیا۔

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سفارتی،سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ پر ویزے کی دو طرفہ چھوٹ کے معاہدے کاخیرمقدم کیا۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ دونوں رہنمائوں نے مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلقہ امور بارے تبادلہ خیال اور معاہدے کی رو سے تعاون کو مستحکم بنانے ،علاقائی امن،استحکام اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطوں اور باہمی مفاد کے علاقائی اوردوطرفہ امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.

مزید خبریں