نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر لیبیا کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون الطاہر الباعور سے ملاقات کی
نائب وزیر اعظم کی لیبیا کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور سے ملاقات، علاقائی ، بین الاقوامی اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
نیویارک ۔22ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر لیبیا کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون الطاہر الباعور سے ملاقات کی جس دوران علاقائی ، بین الاقوامی اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لیبیا کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، تعلیم اور کاروباری سطح پر روابط سمیت دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بشمول مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر اس کے اثرات بارے بھی گفتگو کی۔لیبیا کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل ذرائع ہیں ، علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے تمام فریقوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آنا چاہیے







