نائجر، مسافر بسوں پر مسلح افراد کے حملے میں فوجی سمیت 12 افراد ہلاک، 10 زخمی

افریقی ملک نائجر کے شمالی علاقے میں آرلٹ۔اگادیز شاہراہ پر دو مسافر بسوں پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 12 افراد ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق اگادیز کے گورنر ابرا بولاما عیسیٰ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بے گناہ خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

نیامی ۔22اکتوبر (اے پی پی):افریقی ملک نائجر کے شمالی علاقے میں آرلٹ۔اگادیز شاہراہ پر دو مسافر بسوں پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 12 افراد ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق اگادیز کے گورنر ابرا بولاما عیسیٰ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بے گناہ خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اگادیز سے تقریباً 35 کلومیٹر دور دونوں بسوں کو روک کر مسافروں پر فائرنگ کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا تعلق ممکنہ طور پر ان بسوں میں سے ایک کے ذریعے سونے کی ترسیل سے ہو سکتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے ساتھ حملے کے محرکات اور حالات کا تعین کیا جا سکے۔