نادرا کی پنشنرز کے لیے پروف آف لائف کی آسان سہولت کے اجرا کے بعد 20 اگست 2026 کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔
نادرا کی پنشنرز کے لیے پروف آف لائف کی آسان سہولت، اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):نادرا کی پنشنرز کے لیے پروف آف لائف کی آسان سہولت کے اجرا کے بعد 20 اگست 2026 کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی کے ایک لاکھ 74 ہزار 906 صارفین نے سہولت سے استفادہ کیا ہے جو سہولت سے مستفید ہونے والوں کی مجموعی تعداد کے 52 فیصد کے مساوی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا رجسٹریشن سنٹرز سے ایک لاکھ 34 ہزار 521 صارفین یعنی 40 فیصد ، ای سہولت مراکز سے 24 ہزار 248 یعنی 7 فیصد اور موبائل رجسٹریشن وینز سے 3 ہزار 585 یعنی ایک فیصد پنشنرز نے پروف آف لائن کی آسان سہولت سے استفادہ کیا ہے۔
اسی طرح تقریباً 52 فیصد پنشنرز نے پاک آئی ڈی کے ذریعے آن لائن، گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا جبکہ دیگر پنشنرز کے لیے نادرا رجسٹریشن سنٹرز، ای سہولت مراکز اور موبائل سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ نادرا نے پنشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پروف آف لائف کے لیے آپ اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نادرا سروس چینل استعمال کر سکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بعض عناصر جان بوجھ کر پنشنرز کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔ کسی شکایت کی صورت میں نادرا کی ہیلپ لائن یا قریبی نادرا دفتر یا ای سہولت مرکز سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کا شناختی کارڈ نمبر پنشنرز کی فہرست میں شامل نہیں ہے تو اپنے محکمے سے رابطہ کریں۔







