اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 81.4 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
ناروے میںمقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 7 ماہ کے دوران 28.8 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 81.4 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 63.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری میں ناروے سے ترسیلات زر کا حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 12.9 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 9.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 23.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20.85 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیاد ہ ہے۔









