نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

نامور اداکار وصداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شجاعت ہاشمی کو دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اورانہوں نے اپنی اداکاری و صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):نامور اداکار وصداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شجاعت ہاشمی کو دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اورانہوں نے اپنی اداکاری و صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔شجاعت ہاشمی نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ،ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ،سوہرا تے جوائی،دوستانہ،راکا اور بابل دیاں گلیاں شامل تھیں ۔

شجاعت ہاشمی ایک پڑھے لکھے فنکارتھے،جنہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کررکھا اورحکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیِڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیاتھا۔شجاعت ہاشمی کے انتقال کی خبر سن کر شوبز حلقوں اور ان کے مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں