وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سیکرٹری نجکاری ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026 کے مسودے کی منظوری دے دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سیکرٹری نجکاری ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو نجکاری کمیشن میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026 مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے گا۔







