نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران 8.4فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر8.4فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے مارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کاحجم 10782ارب روپے ریکارڈکیاگیا جواختتام جون 2025کے 9949ارب روپے کے مقابلے میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح نجی شعبے کے کاروبارکوبھی قرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ دیکھنے …

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر8.4فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے مارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کاحجم 10782ارب روپے ریکارڈکیاگیا جواختتام جون 2025کے 9949ارب روپے کے مقابلے میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح نجی شعبے کے کاروبارکوبھی قرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 2104ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جومارچ کے اختتام تک بڑھ کر 2129ارب روپے ہوگیا۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک نجی شعبے کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات میں مجموعی طورپر1.2فیصد نموہوئی ۔نان بینک مالیاتی اداروں کومارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 623ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اختتام پر958ارب روپے تھا۔نان بینک مالیاتی اداروں کوبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر35فیصد کمی ہوئی ۔