نسٹ میں بزنس مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کے موضوع پر چھٹی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 کتوبر کو ہوگی

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بزنس مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کے موضوع پر چھٹی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 اکتوبر کو ہوگی۔ کانفرنس کا انعقاد نسٹ کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی، سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ اور نسٹ بزنس سکول کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بزنس مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کے موضوع پر چھٹی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 اکتوبر کو ہوگی۔ کانفرنس کا انعقاد نسٹ کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی، سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ اور نسٹ بزنس سکول کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع ’’بائنریز سے آگے: بدلتے ہوئے عالمی نظام میں سلامتی اور ترقی کے باہمی تعلق کی نئی تشکیل‘‘ ہے۔ کانفرنس میں امن، استحکام اور سلامتی، سماجی و معاشی حرکیات اور کاروباری لچک، عوامی پالیسی، معاشرہ و حکمرانی جبکہ ثقافت، شناخت اور انسانی سلامتی سے متعلق موضوعات پر تحقیقی مباحث ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند محققین سے 500 الفاظ پر مشتمل خلاصہ جات طلب کئے گئے تھے جبکہ کانفرنس کے لئے مکمل مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026 مقرر کی گئی تھی۔ کانفرنس نسٹ ایچ-12 کیمپس اسلام آباد میںہوگی۔