نسٹ میں سماجی علوم سے متعلق تیسرا تحقیقی رہنمائی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سماجی علوم کے شعبے سے متعلق تیسرا تحقیقی رہنمائی پروگرام اختتام ہو گیا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سماجی علوم کے شعبے سے متعلق تیسرا تحقیقی رہنمائی پروگرام اختتام ہو گیا۔

پروگرام کے دوران مصنوعی ذہانت کے اخلاقی پہلوئوں، تحقیقی مقالہ جات کی تیاری، موزوں تحقیقی جرائد کے انتخاب، مقالہ جات جمع کرانے کے طریقہ کار، جائزہ کاروں کی آراء اور تحقیقی کارکردگی کو پیشہ ورانہ ترقی سے منسلک کرنے سمیت مختلف اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر تحقیقی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید خان، پروگرام کے رہنمائوں اور انتظامی ٹیم کی خدمات کو سراہا گیا۔ پروگرام کا مقصد سماجی علوم کے محققین کی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انہیں معیاری تحقیق کی اشاعت کے تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا۔