نسٹ کے بزنس سکول نے ایسوسی ایشن ٹو ایڈوانس کالجیٹ سکولز آف بزنس کی منظوری حاصل کر لی

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے بزنس سکول نے ممتاز بین الاقوامی ادارے ایسوسی ایشن ٹو ایڈوانس کالجیٹ سکولز آف بزنس (اے اے سی ایس بی) کی منظوری حاصل کر لی ہے جس کے بعد نسٹ بزنس سکول دنیا بھر کے اعلیٰ معیار کے بزنس سکولز میں شامل ہوگیا ہے

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے بزنس سکول نے ممتاز بین الاقوامی ادارے ایسوسی ایشن ٹو ایڈوانس کالجیٹ سکولز آف بزنس (اے اے سی ایس بی) کی منظوری حاصل کر لی ہے جس کے بعد نسٹ بزنس سکول دنیا بھر کے اعلیٰ معیار کے بزنس سکولز میں شامل ہوگیا ہے۔ نسٹ کے مطابق اے اے سی ایس بی کی یہ منظوری دنیا کے صرف تقریباً 6 فیصد بزنس سکولز کو حاصل ہے جو نسٹ بزنس سکول کے تعلیمی معیار، تدریسی نظام، تحقیق اور ادارہ جاتی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ نسٹ کے پرو ریکٹر برائے اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان حسن نے اس اہم سنگ میل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے اے سی ایس بی کی منظوری اعلیٰ معیار کے حصول کی جانب پہلا قدم ہے اور نسٹ بزنس سکول مستقبل میں مزید تعلیمی و تحقیقی بہتری کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔