نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 25 سال بیت گئے لیکن ان کی آواز آج بھی دنیا کو مسحور کر رہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسیقارنصرت فتح علی خان کو بچھڑے 25 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی آواز آج بھی دنیا کو مسحور کر رہی ہے ۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نسل در نسل گونجتی اور دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی موسیقی کے لیے ان کی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔