نمکیات کی کمی جانوروں میں دودھ و گوشت، افزائش نسل کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ

سیالکوٹ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ نمکیات کو مویشیوں وجانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے جس کی کمی جانوروں میں دودھ و گوشت، افزائش نسل اورکام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات مویشیوں کی دودھ و گوشت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے …

سیالکوٹ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ نمکیات کو مویشیوں وجانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے جس کی کمی جانوروں میں دودھ و گوشت، افزائش نسل اورکام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات مویشیوں کی دودھ و گوشت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں کیو نکہ فاسفورس ونمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ مویشیوں میں دودھ کی مقدار اورصحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگرنمکیات کی کمی ہی ہے،مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیارپرپورا نہیں اترتا اس لئے مویشی پال حضرات مذکورہ کمی کوپورا کرنے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔