اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے انسانی ہمدردی کی آڑ اور بیماری کے نام پر ضمانت لینے والے محمد نواز شریف اور ان کے بیٹوں سے سوال کیا ہے کہ کیا وہاں پر بھی ہڑیسہ اور سری پائے کا ریسٹورنٹ ڈھونڈ لیا ہے یا فاسٹ فوڈ پر گذارا کررہے ہیں ۔ جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے …
نواز شریف نے ہسپتال میں لیٹنے کی بجائے ریسٹورنٹس کو کیوں ترجیح دی، فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے انسانی ہمدردی کی آڑ اور بیماری کے نام پر ضمانت لینے والے محمد نواز شریف اور ان کے بیٹوں سے سوال کیا ہے کہ کیا وہاں پر بھی ہڑیسہ اور سری پائے کا ریسٹورنٹ ڈھونڈ لیا ہے یا فاسٹ فوڈ پر گذارا کررہے ہیں ۔ جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیماری کے نام اور انسانی ہمددری کی آڑ میں ضمانت لینے والے نواز شریف ہسپتال کی بجائے ریسٹورنٹس پر اپنی رونمائی اور انکے نیب زدہ اشتہاری بیٹے اور سمدھی ایسے ہی میزبانی کرتے رہیں گے تو سیاست ہوتی رہے گی ۔ان سے سے یہ پوچھنا ہے کہ ہسپتال میں لیٹنے کی بجائے ریسٹورنٹس کو کیوں ترجیح دی ، کیا ہڑیاسہ اور سری پائے کی دوکان ڈھونڈ لی یا فاسٹ فوڈ پر گذارا کیا جارہا ہے ۔








