نوشہرہ ورکاں ۔ 20 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،نوشہرہ ورکاں فیصل سلطان کے زیرصدارت محکمہ سکول ایجوکیشن گوجرانوالہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے’’ پڑھو بڑھو کامیاب بنو ‘‘پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کو معیاری سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے تعلیمی سہولیات، پلانٹ فار پاکستان، پلانٹ فار پنجاب موسم بہار شجرکاری مہم، سالانہ امتحانات کی تیاری، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیار تعلیم کی بہتری اور روڈز کے سامنے طلبہ کی محفوظ روڈ کراسنگ کیلئے زیبرا کراسنگ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ سی ای او ایجوکیشن سمیت خواتین اور مرد ضلعی، تحصل، مراکز کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں افسران کو تمام سکولوں میں یکساں سائز، رنگوں کی ڈسٹ بین نصب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔