اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے سابق ڈائریکٹر جنرل ورکر ویلفیئر فنڈ اسلام آباد زاہد رشید، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد افضل حمید، وفاقی ورکرز ویلفیئر کے نمائندے امان اللہ خان اور فیڈرل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ایمپلائز کے نمائندے عاصم رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان اسلام آباد میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ …
نیب راولپنڈی نے سابق ڈی جی ورکر ویلفیئر فنڈ زاہد رشید، ڈائریکٹر افضل حمید، امان اللہ خان اور عاصم رضا کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے سابق ڈائریکٹر جنرل ورکر ویلفیئر فنڈ اسلام آباد زاہد رشید، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد افضل حمید، وفاقی ورکرز ویلفیئر کے نمائندے امان اللہ خان اور فیڈرل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ایمپلائز کے نمائندے عاصم رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان اسلام آباد میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کے لئے ٹینڈر نوٹس کے جواب میں موصول ہونے والی بولی کی مالی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے ورکرز ویلفیئرز فنڈ کی طرف سے قائم کی گئی فنانشنل بڈ اوپننگ کمیٹی میں شامل تھے۔ ملزمان نے جان بوجھ کر مقررہ قواعد و ضوابط کے برعکس 150 کنال اراضی مہنگے داموں 37 لاکھ روپے فی کنال سنگل بولی پر خریدنے کی منظوری دی۔ ملزمان نے ملی بھگت سے بدعنوانی کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 530 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔








