قومی احتساب بیورو (نیب)نے عوام سے منافع کےلئے بھاری رقوم وصول کر کے دھوکہ دہی کے الزام میں منگلا گرین ہائوسنگ سوسائٹی ، منگلا گریژن ہائوسنگ ، منگلا ویوریزارٹ و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
نیب نے دھوکہ دہی کے الزام میں منگلا گرین ہائوسنگ سوسائٹی و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب)نے عوام سے منافع کےلئے بھاری رقوم وصول کر کے دھوکہ دہی کے الزام میں منگلا گرین ہائوسنگ سوسائٹی ، منگلا گریژن ہائوسنگ ، منگلا ویوریزارٹ و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
نیب ریجنل آفس راولپنڈی/ اسلام آباد کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق اس دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تمام دستاویزات اور اصل بیان حلفی کے ہمراہ اپنی شکایات یا کلیم 30 دنوں کے اندر نیب راولپنڈی جی سکس سوک سنٹر میلوڈی اسلام آباد میں جمع کرائیں یا بذریعہ ڈاک یا ای میل بھجوائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ نیب نے تمام ڈیلرز ، مارکیٹنگ کمپنیز اور زمین فراہم کرنے والوں اور عوام کو مطلع کیا ہے کہ حلف نامے یا زمیندارہ فائلز کی خریدو فروخت کے غیر قانونی کام سے گریز کریں اور اپنی اصل فائلز بمع کلیم نیب بیورو میں جمع کرائیں۔







