نیسلے پاکستان کے ششماہی منافع میں 4.20 فیصد کمی

نیسلے پاکستان کے ششماہی منافع میں جنوری سے جون 2026 کے دوران 4.20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نیسلے پاکستان کے ششماہی منافع میں جنوری سے جون 2026 کے دوران 4.20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے 6ماہ کے لئے نیسلے پاکستان کا منافع کم ہو کر 9.98 ارب روپے رہ گیا جبکہ سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے لئے کمپنی کا منافع 10.4 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران نیسلے پاکستان کے منافع میں 0.42 ارب روپے یعنی 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔