نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی ،جدید ٹیکنالوجیز اور تحقیق کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد منصور

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی ،جدید ٹیکنالوجیز اور تحقیق کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد منصور

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد منصور نے کہا ہے کہ NIGAB نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی ( این آئی جی اے بی)زندگی کے تمام شعبوں میں انقلاب کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز اور لیبارٹریوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال میں آسانی ہوگی بلکہ مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے سنگِ میل عبور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی اور بیلا رون ڈائگنوسٹک (Bela Ron Diagnostic) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رمضان خان، محمد ابرار ولی، ڈاکٹر محمد عاصم (ڈائریکٹر پنجاب لائیو اسٹاک)، ڈاکٹر فرحان (ڈائریکٹر پولٹری انسٹی ٹیوٹ)، میجر (ریٹائرڈ) کامران، احمر زمان خان (چیف ایگزیکٹو بیلا زون ڈائگنوسٹک) اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں خواتین محققین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر مقررین نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ شرکاء نے اس سیشن سے بھرپور استفادہ کیا اور انہیں لیبارٹری کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزید خبریں