نیشنل ایکشن پلان کوئی عام انتظامی حکمتِ عملی نہیں ، قرآن و سنت کی تعلیمات ،آئین ملکی سلامتی سے جڑا ہوا ہے ، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ’نیشنل ایکشن پلان‘ محض کوئی عام انتظامی حکمتِ عملی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے آئین، ملکی سلامتی اور قرآن و سنت کی ان تعلیمات سے جڑا ہوا ہے

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ’نیشنل ایکشن پلان‘ محض کوئی عام انتظامی حکمتِ عملی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے آئین، ملکی سلامتی اور قرآن و سنت کی ان تعلیمات سے جڑا ہوا ہے جن سے ہم رہنمائی لیتے ہیں، کیونکہ اسلام ناحق خون بہانے، فتنہ و فساد پھیلانے اور انسانی جانوں کے زیاں کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔

پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ بیانیہ کسی ایک شخص، ایک حکومتی جماعت یا کسی خاص صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان اور اس کے 26 کروڑ عوام کا متفقہ مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی لائحہ عمل کو پنجابی، پختون، سندھی یا بلوچ کے لسانی دائروں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پلان ریاستِ پاکستان کی بقا، امن، استحکام اور آئینی تقاضوں کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جس کی جڑیں اسلامی تعلیمات اور شریعتِ مطہرہ کے اصولوں میں پیوست ہیں۔

مزید خبریں