نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق کلینڈر سال 2025 میں بینک کو 85.032 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2024 کے مقابلے میں 227 فیصد زیادہ …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق کلینڈر سال 2025 میں بینک کو 85.032 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2024 کے مقابلے میں 227 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2024 میں نیشنل بینک کو 25.98 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔

2025 میں بینک کی فی حصص آمدنی 39.97 روپے ریکارڈ کی گئی جو سال 2024 میں 12.21 روپے تھی۔ سال کے دوران بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 93.90 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کو 19.34 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 9.09 روپے رہی۔ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 22.33 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ فی حصص آمدنی 10.50 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔