نیشنل چیمپئنز کپ کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ تمام میچز کا آغاز روزانہ دوپہر تین بجے ہوگا

لاہور۔7اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ تمام میچز کا آغاز روزانہ دوپہر تین بجے ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کےمطابق ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں 2 میچ ریفریز اور 8 امپائرز شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چوہدری میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔

امپائرز کے پینل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل سے آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار شامل ہیں، جبکہ پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل سے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔