نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا

11

راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)راولپنڈی میں قومی کرکٹرز کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے این سی اے کے کوچز کی زیر نگرانی مختلف سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔

پہلے سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے رول سپیسیفک ٹریننگ اور ٹیکنیکل ریفائنمنٹ میں حصہ لیا جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔

کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی ان سیشنز کا مقصد کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔